مکرمی! جب سے ہمارا ملک عزیز پاکستان معرض وجود میں آیا ہے۔ چند مخلص قومی قائدین کے بعد بدقسمتی سے وطن عزیز پاکستان کو درد دل رکھنے والا حکمران نصیب نہیں ہوا ہے جو بھی آج تک حکومت بنی اس نے ملک اور غرب عوام کے مسائل کے حل کرنے کے دعوے تو بڑے شوق سے کیے مگر کسی حکومت نے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے حکومتی سطح پر کوئی موثر قدم نہیں اٹھایاگیا آج تم جیسی عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں ان کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ غریب دو وقت کی روٹی کوترس رہے ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے غریب عوام کے مسائل کے تدارک کے لیے موثر اچھی ٹیم تیار کی جائے جو کہ ہمہ وقت ان کے مسائل کے لیے کمربستہ ہوکر جدوجہد کرے،تاکہ یہ مسائل کی دلدل سے نجات حاصل کر سکیں۔ (چودھری تصور اقبال بھون، حافظ آباد)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024