بلوچستان کے ضلع زیارت سنجاوی لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 6 لیوز اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
ہماری سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ فرائض منصبی کے دوران جام شہادت نوش کرنے اور زخمی ہونے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ ان کی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کا الائو کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ ورنہ تو دس سال قبل روزانہ کی بنیاد پر کئی خودکش اور بم حملہ ہوا کرتے تھے۔ اب زخم خوردہ دہشتگرد کبھی کبھی اپنا ناپاک وجود ظاہر کرنے کے لیے ایسی وارداتیں کرنے میں کامیاب ہو تے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف پاک فورسز برسر پیکار ہیں۔ آج دہشتگردی کے خلاف جنگ حتمی مراحل میں ہے۔ امن کی مثالی صورت حال آخری دہشتگرد کے خاتمے ہی سے ممکن ہو گی۔ وہ دن انشاء اللہ دور نہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف ایکشن پلان پر عمل جاری ہے، اس میں اگر کسی تبدیلی و ترمیم کی ضرورت ہے تو وہ ضرور کر لینی چاہئے۔ اس کے ساتھ دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری اور کڑے اقدامات کی بھی ضرورت ہے تاکہ یہ دوسرے لوگوں کے لیے عبرت کا سامان بن سکیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024