قومی اسمبلی حلقہ NA-60 سے ہر حال میں الیکشن لڑوں گا،فیاض الحسن چوہان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریکِ انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکر یٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں قومی اسمبلی حلقہ NA-60 سے ہر حال میں الیکشن لڑوں گا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد قابل احترام ہیں لیکن ہم نے بھی پی ٹی آئی میں رہ کر خدمات انجام دی ہوئی ہیں کوئی چھوہارے نہیں بیچے راولپنڈی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنا آپ کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے لیکن اس بارNA - 60 سے میں الیکشن لڑوں گا راولپنڈی میں تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنماء متحد اور متفق ہیں کہ شیخ رشید احمد ایک سیٹ پر الیکشن لڑیں لیکن باقی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار بلے کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔