والدہ منتظر، فون پر پوچھا آنے کی اجازت مل گئی، نفی میں جواب پر ان کا کہنا تھا ہمارا اللہ مالک ہے: مریم نواز کا ٹویٹر پر جذباتی پیغام
مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز نے ماں کی بیماری پر ٹویٹر پر جذباتی پیغام میں کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز میری اور والد کی منتظر تھیں۔ والدہ نے فون کرکے پوچھا کہ آنے کی اجازت مل گئی؟ میں نے کہا اجازت نہیں ملی، جس پر والدہ نے کہا کوئی بات نہیں ہمارا اللہ مالک ہے۔ قبل ازیں مریم نواز نے شیخ رشید پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 70 سالہ شخص کو کیا پتہ جوڈیشل مارشل لاءکسے کہتے ہیں۔ جوڈیشل مارشل لاءکی بات کرکے کہتا ہے کہ تیاری کرکے نہیں آیا۔ ڈاکٹر میاں نواز شریف سے والدہ کے علاج کے حوالے سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں۔ نیب نمائندے کا کہنا کہ پورے خاندان کا وہاں ہونا ضروری نہیں، مناسب بیان نہیں ہے۔ کلثوم نواز کسی کی والدہ اور کسی کی اہلیہ بھی ہیں۔ بیماری کسی پر بھی آسکتی ہے۔ چھ مرتبہ کیموتھراپی ہوچکی ہے۔ ریڈیو تھراپی ہو یا آپریشن، ڈاکٹرز میاں صاحب سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں۔