میرا کسی ادارے سے کچھ لینا دینا نہیں، سارا معاملہ ہی کالا لگتا ہے, آئین کی بالا دستی کیلئے سب کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہوں: نواز شریف
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ نگران حکومت کیلئے سایستدانوں کو مل بیٹھنا چاہئے۔ نگران حکومت کیلئے خاص طور پر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلا ف کو کردار ادا کرنا ہو گا۔بہت اچھا ہو گا کہ ہم نگران حکومت کے اختیارات کے حوالے سے ترامیم کر لیں۔ نگران حکومت کے اختیارات کو وضع کرنا ضروری ہے۔ نواز شریف کہا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کے معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنے کیلئے ہماری پارٹی تیار ہے۔نگران وزیر اعظم اور وزراء اعلیٰ کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے۔ اس سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے مقصد پر سوالیہ نشان ہے۔ بلوچستان کی اسمبلی میں تبدیلی لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی، ملک بھر میں ہمارے ادوار کے کام سب کے سامنے ہیں،کراچی دیکھ لیں،پنجاب دیکھ لیں اورپشاور دیکھ لیں،فرق صاف ظاہر ہے,نگران وزیر اعظم کے حوالے سے پی پی کے ساتھ مشاورت نہیں ہو سکتی،ایٹمی دھماکے کرنے والا،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے والا اورکرکٹ کی بحالی کرنے والا آج کورٹ میں بیٹھا ہے،عوام نے نہ یہ فیصلہ مانا اور نہ ہی مانیں گے۔