جس ملک کا وزیر اعظم اربوں کی منی لانڈرنگ کرتا ہو وہ ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے:عمران خان
اسلام آباد میں چئیرمین تحریک انصاف کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومتی کرپشن کی وجہ سے حالات خراب ہوئے، جس ملک کا وزیراعظم اربوں کی منی لانڈرنگ کرتا ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سالانہ منی لانڈرنگ کی جاتی ہے، وزیراعظم کے دونوں بیٹے باہر ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا نوازشریف کے بعد جلد شہبازشریف کی کرپشن کی کہانیاں آنے والی ہیں۔ ان کا کہنا تھا شہباز شریف کی کرپشن پر اتنا کہتا ہوں پنجابی کہاوت ہے" اندھے کے ہاتھ بٹیرا آیا ، ملتان میٹرو میں چین کی ایس ای سی پی نے ملتان میٹرو میں کرپشن بے نقاب کی۔ عمران خان کا کہنا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ اسحاق ڈار کا کیس نہیں سن رہی، کئی کئی ماہ کیس چلتا ہے پھر بنچ ٹوٹ جاتا ہے۔