امریکی افواج کی افریقی کمان (افریکام) نے کہا ہے کہ جنوبی صومالیہ میں امریکی فضائی کارروائی کے دورانالشباب کے 2 شدت پسند ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں افریکام نے کہا ہے یہ حملہ مبارک نامی قصبے کے قریب ہوا، جو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹا زرعی قصبہ ہے۔ صومالیہ میں کیے جانے والے زیادہ تر فضائی حملے اس خطے میں کیے جاتے ہیں۔افریکام نے ا±ن افراد کی شناخت نہیں بتائی جنھیں پیر کی صبح ہدف بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی صومالیہ کی حکومت سے رابطے میں رہ کر کی گئی۔ جس کے دوران 2 شدت پسندہلاک اور3 زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اس سالصومالیہ میں کی جانے والی یہ چھٹی فضائی کارروائی تھی جن میںاب تک 17 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024