کوئٹہ میں کچھ موڑ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیاہے۔سیکیورٹی فورسز نے کچ موڑ پرخودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ کوئٹہ میں کچھ موڑ پردہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کونشانہ بنایا تاہم فورسز نے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آورکی جیکٹ میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیزمواد موجود تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنایا دیا ہے جب کہ اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنانے کیلئے بی ڈی ایس کی ٹیم طلب کرلیاگیاہے۔ دہشت گردکی لاش اسپتال منتقل کی جارہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آور کے جسم سے بم بندھا ہوا ہے جس کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024