آصف علی خان سنتو قوال 24 مارچ کو پرفارم کرینگے
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف قوال آصف علی خان سنتو قوال یوم پاکستان کے سلسلے میں 24 مارچ کو واہگہ بارڈر پر پرارم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ یوم پاکستان جیسے اہم موقع پر واہگہ بارڈر پر پرفارم کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے 2012ء میں منعقد ہونیوالے لندن اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیلجیئم نے میری خدمات کے صلے میں ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا ہے۔