ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ سیزن 3کی تقریب پھر ملتوی
لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈزسیزن 3 کی تقریب جوکہ 22مارچ کو ہونا تھی پی ایس ایل کی وجہ سے تاریخ میںتبدیلی کی گئی ہے۔ سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیرمکی لاہور کے مطابق نئی تاریخ 3اپریل مقرر کی گئی ہے۔تقریب میں پرفارمنس کیلئے ابھی جن فنکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ثوبیہ خان، توفیق شاہ، سارہ خان، دیا جٹ، پریا خان،گلوکار مسرور فتح علی، اریشمہ مریم ڈھول پلیئر، گلوکارہ گلاب علی اور اقصیٰ نورنمایاں ہیں۔