کراچی ، پی ایس ایل فائنل کیلئے تیاریاں عروج پر، انتظامات مکمل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپرلیگ تھری کے سپرفائنل کیلئے کراچی میں زوروشورسے تیاریاں جاری ہیں۔کراچی میں 25مارچ کو شیڈول پی ایس ایل فائنل کیلئے تیاریاں تقریبا مکمل کرلی گئیں، شہرقائدمیں جگہ جگہ ویلکم بینرزاورکھلاڑیوں کیپوسٹرزلگادئیے گئے۔ کراچی کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر کھلاڑیوں کے قدآورپوسٹرز اورخیرمقدمی بینرزلگادئیے گئے ہیں، روڈ کے دونوں اطراف رنگ برنگے پھول خوبصورت منظرپیش کررہے ہیں۔شہرمیں کئی مقامات پرایل ای دی لائٹس لگائی گئی ہیں جس سیرات کیوقت شہرجگمگا رہا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کے مین گیٹ کے باہرکی سجاوٹ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے، اطراف کی سڑکوں کی استرکاری اورسنگلزکی درستگی کا کام کیا جارہا ہے۔ پی ایس ایل فائنل کیلئے سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں، شائقین کیلئے اسٹیڈیم کے دروازیدوپہر12بجے کھلیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کیا اطراف ساڑھے8ہزارپولیس اہلکاراور 16 سو ٹریفک اہلکارتعینات ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر پوری قوم جشن منارہی ہے۔ اس موقع پرایئرپورٹ سے لیکر میٹروپول تک تقریباً3 ہزار چھوٹے بینرزلگائے گئے ہیں7 پل‘ 12 پیڈ سٹرین بیرج(پیدل چلنے والوں کیلئے پل) اور50 جدید ڈیجیٹل اسٹیمرز لگائے گئے ہیں اسی طرح تمام تاریخی مقامات کو سجایا گیا ہے حکومت سندھ‘ شہری حکومت اور شہر کی سماجی انجمنوں کی طرف سے مہمانوں کے لئے خوش آمدید کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ سیکڑوں جھالروں اوربرقی قمقموں سے ایئرپورٹ سے لیکر نیشنل اسٹیڈیم اور میٹروپول تک کا راستہ دلہن کی طرح آراستہ کیا گیا ہے۔ اس شاندار ایونٹ کے موقع پر شہر قائد کی سجاول کا سہرا میئر کراچی وسیم اختر اور میڈیا ورلڈ کے سی ای او کیون رائے کے سر ہے۔