کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس چلے گئے
لاہور (اسپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل تھری سے باہر ہونے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک واپس چلے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں جگہ نہ بناسکی اور گزشتہ روز ایلیمنیٹر کے سنسنی خیز میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی ۔گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے میچ کا حصہ بننے والے غیر ملکی کھلاڑی کرس گرین، رلی روسو، تھسارا پریرا، ٹام کوہلر اور محمود اللہ اپنے اپنے وطن واپس چلے گئے ۔