شکست پر افسرد ہ ہیں میچ پر گرفت تھی‘سرفراز احمد
لاہور (اسپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے ہاتھوں ایک رن سے شکست پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور کھلاڑی افسردہ دکھائی دیتے ہیں ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے ایلیمنیٹر میں شکست کا ذمہ دار ٹیم کی غلطیوں کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ آخری اوورز میں عقلمندی کا مظاہرہ کرتے تو میچ سپر اوور میں جا سکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ میچ پر گرفت تھی تاہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے، مجھے اور نواز کو اس وقت آئوٹ نہیں ہوناچاہیے تھا، اگر ہم آخری گیند پر بھی عقلمندی کا مظاہرہ کرتے تو مقابلے کو سپر اوور میں لے جاسکتے تھے۔