وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باوجود بھی شائقین کاجذبہ
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باوجود بھی شائقین کی بڑی تعداد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لاہور میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ دیکھنے کے لیے تین گھنٹے قبل ہی سٹیڈیم میں پہنچ گئے۔ شائقین میں جوش اور جذبہ اس قدر زیادہ تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔