بولان جیپ ریلی ، نادر مگسی نے میدان مار لیا
سبی(شہبازگورگیج)بولان فور باے فور جیپ ریلی، نادر مگسی جعفر مگسی نے میدان مار لیا صاحبزادہ سلطان گروپ دوسرے اور رونی پٹیل تیسرے نمبر پہ آخری روز ڈرائیورز نے کمال مہارت کے جوہردکھائے حاضرین داد دیے بنا نہ رہے سکے 67لاکھ کے نقد رقوم تقسیم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے کمانڈنٹ سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ، تفصیلات کے مطابق تین روزہ سالانہ دوسرا فور باے فور جیپ ریلی زیر اہتمام سبی اسکاؤٹس تین روز شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا رکھتے ہوے اختتام پزیر ہوگیا،بولان جیپ ریلی کے اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ،آئی جی ایف سی ندیم انجم،وزیرداخلہ سرفراز بگٹی،سابق نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسہ،وفاقی وزیرپٹرولیم جام کمال خان،سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز جمالی،صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو،سرکل کمانڈنٹ کرنل قدافی،کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس ذوالفقار باجوہ سمیت دیگر قبائلی سیاسی سماجی شخصیات شریک تھے ایونٹ میں پہلی پوزیشن جعفر مگسی اور نادر مگسی پر مشتمل ملک کے نامور جیپ ریسنگ ٹیم نے حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پرصاحبزادہ سلطان گروپ اور رونی پٹیل ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرسکی بولان جیپ ریلی کا تیسرا روز جیپ ریسرز کیلے مشن امپاسبل بن گیا ماہر ڈرائیورز نے ہوا سے باتیں کرتی جیپس پہ اپنے کمالات دکھاکر حاضرین کو اپنے سحرمیں جکڑے رکھا ریتیلے خشک اور کونکریٹ کی سرزمین بولان پہ ڈرائیورز اپنی مہارت کے آخری درجہ تک پہنچ کر ڈرائیونگ کرتے رہے دور دراز سے آئے شائقین نے مفت میں انٹرنیشنل سطح کے مہم جوئی سے بھرپور مقابلے دیکھے فور باے فور بولان جیپ ریلی کے آخری روز ایونٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیمز کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور تمام ٹیموں میں نقد انعامی رقوم تقسیم کی گیں جن میں اول نمبر پہ آنے والے مگسی گروپ کو تین لاکھ دوسرے نمبر پہ آنے والے صاحبزادہ سلطان ٹیم کو تین لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم رونی پٹیل کو دو لاکھ روپہ دیئے گئے اسکے علاوہ مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام 60ریسرز میں مجموعی طور پہ 67لاکھ روپہ کے نقد انعامی رقوم تقسیم کیے گئے اس موقع پہ بولان جیپ ریلی کے اختتامی تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ قوم دیکھ رہی ہے پاک فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے بلوچستان میں اسطرح کے چار جیپ ریلیز کا اہتمام کیا جاے گا گوادر زیارت بولان اور جھل مگسی میں انٹرنیشنل جیپ ریلی کا انعقاد کرکہ دنیا کو پیغام دینگے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے۔