پی ا یس ایل کاکامیاب انعقادبہتر امن وامان کا غمازہے ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (آن لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ کا کامیاب انعقادملک میں امن وامان کی بہترصورتحال کی غمازی کرتاہے ،صوبائی حکومت کے تعاون اورمسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشتگردی مٹ رہی ہے ۔ بدھ کے روزوزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک میں پاکستان سپرلیگ کے میچزکاپرامن انعقاداس امرکی دلیل ہے کہ ملک میں امن بحال ہوچکاہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں امن وامان کی بہتری کے بعدکھیل کے میدان آبادہورہے ہیں اورلاہورمیں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمدسے کھیل فروغ پارہے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی سے پی ایس ایل میچزکا انعقادممکن ہواہے ، وزیراطلاعات نے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے منشورمیں کئے گئے تمام وعدے پورے کردیئے ،حکومتی پالیسیوں اوردانشمندانہ فیصلوں سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔