سندھ گیمز ری شیڈول، 19 تا 22 اپریل کومنعقد کرنے کا اعلان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)17 ویں سندھ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے رواں ماہ کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے فائنل اور یکم اپریل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اورویسٹ انڈیز کے مابین ہونے والی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے پیش نظر 28 مارچ سے کراچی میں شروع ہونے والے سندھ گیمز کی تاریخوں کوری شیڈول کرتے ہوئے اب سندھ گیمز کو 19 تا 22 اپریل 2018 کوآرگنائز کرنے کا اعلان کیا ہے واضح رہے کہ سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب 28 مارچ جبکہ اختتامی تقریب 31 مارچ کو نیشنل کوچنگ سینٹر میں منعقدہونا تھی مگر پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریوں اور پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کے انتظامات کے سلسلے میں نیشنل کوچنگ سینٹر کی عدم دستیابی اور اس ضمن میں پرنٹ و الیکڑونک میڈیا کیجانب سے نشراور شائع ہونے والی نشاندہی کی خبروں اور 31 مارچ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی نے نئے شیڈول پر 19تا22 اپریل سندھ گیمز منعقد کرانے کافیصلہ کیا ہے اس ضمن میں جلد ہی سندھ گیمز کے میسکوٹ کی رونمائی کے بعد شہر کے اہم مقامات اور رائونڈ ابائوٹس پراس کاڈسپلے کیا جائے گا۔