پاکستان سپرلیگ فائنل ، نیشنل سٹیڈیم میں انتظامات مکمل ، شہر بھی سج گیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپرلیگ تھری کے سپرفائنل کیلئے کراچی میں زوروشورسے تیاریاں جاری ہیں۔کراچی میں 25مارچ کو شیڈول پی ایس ایل فائنل کیلئے تیاریاں تقریبا مکمل کرلی گئیں، شہرقائدمیں جگہ جگہ ویلکم بینرزاورکھلاڑیوں کے پوسٹرزلگادئیے گئے ہیں۔شہر قائد کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر ملکی اور غیر ملی کھلاڑیوںکے قدآورپوسٹرز اورخیرمقدمی بینرزآویزاں کئے گئے ہیں، روڈ کے دونوں اطراف رنگ برنگے پھول خوبصورت منظرپیش کررہے ہیں۔۔شہرمیں کئی مقامات پرایل ای دی لائٹس لگائی گئی ہیں جس سے رات کے وقت شہرجگمگا رہا ہو تاہے، نیشنل سٹیڈیم کے مین گیٹ کے باہرکی سجاوٹ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے، اطراف کی سڑکوں کی استرکاری اورسگنلزکی درستگی کا کام کیا جارہا ہے۔ پی ایس ایل فائنل کیلئے سکیورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں، شائقین کیلئے سٹیڈیم کے دروازے دوپہر12بجے کھلیں گے۔ نیشنل سٹیڈیم کے اطراف ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکار اور 16 سو ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے۔نیشنل سٹیڈیم میں 8 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کردیا گیا ہے جہاںکسی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں طبی عملہ دستیاب ہوگا۔فائنل کی پہلی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی پہنچ چکی ہے اور باقی ماندہ کھلاڑی بھی آج پہنچیں گے ۔ دوسری فائنلسٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی آج شہر قائد پہنچ جائیں گے ۔ میچ کے دوران ٹریفک پلان پہلے ہی جاری کیا جاچکا جس میں مختلف شاہراہوں کو بند رکھا جائے گا۔ شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم پہنچا یا جائے گا جس کیلئے مختلف پوائنٹس کا اعلان کیاجا چکا ہے ۔ شہر کوبھی سجا دیا گیا ہے ۔ فائنل کے موقع پر کے ایم سی کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔ نیشنل سٹیڈیم میں میڈیکل سہولیات سے آراستہ ایمبو لینسیں موجود ہوں گی ۔ بلدیہ کراچی کی چیئر پرسن میڈیکل کمیٹی ناہید فاطمہ نے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈاکٹر بیر بل گینانی کے ہمراہ سٹیڈیم میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیتے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کے ایم سی کے ڈاکٹرز بھی موجود ہونگے ۔ میئر کی ہدایت پ رچوبیس ے چھبیس مارچ تک تمام تیرہ ہسپتالوں میں ایمر جنسی کا نفاذ ہوگا۔