انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ کسٹم پبلک اسکول کی کامیابی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل کراچی انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کسٹم پبلک اسکول نے سینٹ مارٹن گرامر اسکول کو5 کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جس میں حماد‘ فاروق نے 2,2 گول جبکہ اویس ایک گول کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کامیابی پر اسکول پرنسپل رئیس الدین صدیقی نے اسپورٹس انچارج محمد اکرم خان اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔