اینٹی نارکوٹکس فورس کے تحت اونٹ ریس یکم اپریل کو ہوگی‘بریگیڈیر نورالحسن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزارت ِ داخلہ و انسداد منشیات ،اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان ،ریجنل ڈائریکٹوریٹ سندھ کے کمانڈر بریگیڈیر نورالحسن نے منشیات کے خلاف 20روزہ’’ اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اسپورٹس گالا ‘‘کے کامیاب ترین انعقاد کے بعد اسپورٹس گالا 2018کے سلسلے میں دیگر کھیلوں کے پروگراموں کا اعلان کردیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں سی ویو کے ساحل پر اپنی طرز کی انوکھی اور جوش وولولے سے بھر پور اونٹ ریس کی تیاریاں زور وشور سے شروع کردی گئی ہیں۔پاکستان اسپورٹس مین لائینز کلب انٹر نیشنل کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائیکورٹ اس ریس کے چیئر مین ہونگے۔ 20روزہ اسپورٹس گالا کے کامیاب ترین چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان کو اس ریس کیلئے بھی چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی کراچی اور اس کے مضافات میں اپنی ٹیم کے ہمراہ 30تیز رفتار ترین اونٹوں کی تلاش شروع کردی ہیبریگیڈئر نور الحسن نے غریب اور نادار پوزیشن ہولڈر اونٹ سواروں کیلئے نقد انعامات ، بیش قیمت گولڈن ٹرافی، خصوصی سرٹیفکٹ اور شیلڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔