یوم پاکستان سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)۔پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے تعاون اور سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ 24-25 مارچ کو نارتھ کراچی جیمخانہ پر کھیلی جائے گی ۔سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ کیمطابق اس چیمپئن شپ میں سندھ کی تمام بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔اس سلسلے میں انہوں نے چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا بھی اعلان کیا۔