ڈپٹی کمشنر لاہور کا دورہ قذافی سٹیڈیم
لاہور (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے بارش کے پانی کے نکاس اور دیگر مشکلات کا جائزہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میںکیے گئے انتظامات کاجائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اردگرد سے بارش کے پانی کو نکال دیا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے پارکنگ کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔