میرپورخاص‘ انٹر ڈسٹرکٹ ٹی20 ٹورنامنٹ
میرپورخاص(بیورو رپورٹ) پیٹرومین کرکٹ کلب اور ایور شائن کرکٹ کلب نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن میرپورخاص کے زیر اہتمام میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے انٹر ڈسٹرکٹ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ،کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں پیٹرومین کے خلاف نیو ماڈرن کی ٹیم محض 92رنز پر ڈھیر ہوگئی حیدر 22رنز بنا سکے پیٹرومین کے مزمل صمد اور سید ریحان نے 3,3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں پیٹرومین کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں پر ہدف پورا کیا ۔ آخری کوارٹر فائنل میں پرنس کرکٹ کلب نے ایور شائن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 132رنز بنائے۔ جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے ایور شائن نے ہدف 5وکٹوں پر حاصل کیا ۔