دوران ملازمت وفات پانے والے 16 لیسکو ملازمین کے ورثا میں تقرر نامے تقسیم
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ایچ آر ڈائریکٹر عاضیہ شعیب کا کہنا ہے کہ لیسکو نہ صرف صارف دوست کمپنی ہے بلکہ وہ اپنے 24000 سے زائد ملازمین کے حقوق کی پاسداری کے لیئے بھی ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔ڈائریکٹر ایچ آر عاضیہ شعیب نے ان خیالات کا اظہار لیسکو ہیڈ کوارٹر میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت نامے دینے کی تقریب کے دوران کیا۔مجموعی طور پر 16ملازمین کے ورثاء میں ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کئے۔ اس موقع پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان نے تمام ملازمین کو مبارکباد دی ۔