شدت پسندی: سعودی حکومت کا تعلیمی نصاب پر نظرثانی کا منصوبہ
ریاض (اے ایف پی) سعودی حکومت شدت پسندی کے خطرے کے باعث تعلیمی اداروں میں نصاب پر نظرثانی کرنا چاہتی ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے اخوان المسلمون سے منسوب تمام مواد کتابوں سے نکالا جائے گا اور ایسے گروپ سے ہمدردی رکھنے والے اساتذہ کو فارغ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں مصر سے آئے اخوان المسلمون کے ارکان محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں میں تعینات ہیں۔