ایک تصویر………… ایک کہانی

زیر نظر تصویر وفاقی دارالحکومت کے علاقہ جی الیون اسلام آباد کی ہے جہاں دوسال سے سڑک مکمل ہونے کے باوجود علاقہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جگہ جگہ بلاوجہ کھدائی، تعمیراتی میٹریل، گندا پانی، کورڑا کرکٹ کے ڈھیر عوام کیلئے پریشانی کا باعث بننے لگے ہیں ۔ ٹرانسپورٹ تو دور کی بات لوگوں کا پیدل گزرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔پھیلنے والی آلودگی کے باعث لوگ بیماری میں مبتلا ہونے لگے۔ ایمر جنسی میں ایمبو لینس تک کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے ، اسلام آباد کے شہریوں نے معاملے پر متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے(تصویر و تحریر ، سہیل ملک)