اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست، وکیل کی غیرحاضری پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کے سینٹ الیکشن میں کاغدات نامزدگی کی منظوری کے خلاف نوازش پیرزادہ کی دائر کردہ درخواست پر سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وکیل سلمان بٹ کی خدمات اسحاق ڈار نے حاصل کی تھیں، وہ تعطیل پر ہیں، جس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔