قذافی سٹیڈیم کے قریب سے حراست میں لیے گئے لوئر دیر کے 2 افراد سے پوچھ گچھ جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم کے قریب سے حراست میں لئے گئے 2 مشکوک افراد سے پولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے، حراست میں لیے گئے افراد سے پی سی بی کے جعلی کارڈ برآمد ہوئے تھے جس پر انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا حراست میں لئے گئے مشکوک افراد کے نام تواب خان اور عبداللہ بتائے گئے اور ان کا تعلق لوئر دیر سے ہے، پولیس کی مشکوک افراد سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔