پریڈ ریہرسل: جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس جزوی معطل، ٹریفک پلان جاری
اسلام آباد + راولپنڈی (صباح نیوز + آن لائن) 23 مارچ کی ریہرسل کے حوالے سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی کے مختلف مقامات پر موبائل فون سروس گزشتہ روز جزوی طور پر معطل رکھی گئی۔ موبائل سروس یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ کی ریہرسل کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے معطل کی گئی۔دوسری جانب یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ کیلئے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کل 23 مارچ تک ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل سے فیض آباد تک سڑک بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ راول ڈیم چوک سے فیض آباد اور، فیصل ایونیو زیروپوائنٹ سے فیض آباد تک بھی سڑک بند ہوگی۔ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ23 مارچ کو دن 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں بند ہوگا۔