نارنگ منڈی: 11سالہ بچی سے زیادتی‘ ورثاء کا احتجاج، کالاخطائی روڈ بلاک
نارنگ منڈی+بورے والا‘ قصور، سمبڑیال (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) نارنگ منڈی کے محلہ محمد پورہ میں گیارہ سالہ بچی (م) سے زیادتی۔ ورثا ء کاکالاخطائی روڈ فقیربائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ‘ روڈ بلاک کرکے خواتین سینہ کوبی کرتی رہیں۔ مقامی پولیس نے ملزم عثمان بُٹر کو گرفتار کر لیا دیگر دو ملزمان حمزہ بوٹا عرف رگو اور نامعلوم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ واقعہ کے باعث پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بچی نے اپنے ضعیف باپ ارشد اور نابینا ماں کے ہمراہ روتے بتایا کہ وہ سبزی لینے بازار آئی‘ راستہ میں ملزمان نے موٹر سائیکل پر بٹھایا۔ ریلوے سٹیشن سے ملحقہ ریلوے کواٹروں میں لے گئے۔ نشہ آور جوس پلایا اور زیادتی کرتے رہے‘ دو ملزمان ویڈیو بناتے رہے۔ بورے والا کے عبدالغفور سکنہ موضع بھٹیاں کسی کام کی غرض سے جارہا تھا کہ محمدکلیم سکنہ موضع بھٹیاں ساتھیوں عنصر اور دیگر دو افراد کے ہمراہ آگیا۔ عبدالغفور کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور اسے زبردستی کھیتوں میں لے گئے جہاں عنصر نے اس سے زیادتی کرنا شروع کردی جبکہ باقی ملزمان پہرہ دیتے رہے۔سمبڑیال میں محنت کش باقر علی کی 21 سالہ بیٹی (ن) رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں گئی جہاں پر پہلے سے موجود ملزمان فیصل اور فلک شیر پسران اسلم زبر دستی ایک کمرہ میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے ۔قصور کے موضع کل کے محمد افضل نے تھانہ کنگن پور پولیس کو بتایا کہ میں 17مارچ کو شادی کی تقریب میں تھاکہ میرا بیٹا 15سالہ رفیع جو ذہنی معذور ہے مویشیوں کی رکھوالی کر رہا تھا کہ ملزم اشفاق عرف پھا اسے فصل گندم میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میرے بیٹے کی چیخ وپکار سن کر گواہان سرفرار وغیرہ آگئے جس کو دیکھ کر ملزم فرار ہوگیا۔ تھانہ کنگن پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اشفاق عرف پھاکی کو گرفتار کرلیا۔