جڑواں شہروں میں سٹریٹ کرائمز ڈکیتی کی وارداتیں‘ کار اور 4 موٹر سائیکل چوری
راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لوٹ لئے گئیتھانہ ائرپورٹ کو محمد آویز پاشا نے بتایا کہ میرے گھر سے چار ہزار روپے کی نقدی ، 21 ریال ، طلائی زیورات اور آئی فو ن چوری کرلئے تھانہ پیر ودھائی کو سید افراز حسین شاہ نے بتایاکہ میں سبزی منڈ ی سے آرہا تھا دو موٹر سائیکل سواروں نے مجھ سے گن پوائنٹ پر32 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے مذاحمت پر ڈاکوئوں نے مجھے پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیاتھانہ ویسٹریج کو سہیل اسرار نے بتایا کہ میری کار نمبرIDN - 8191 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو مصدق حسین نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرRIO - 7071 چوری ہوگیا تھانہ کینٹ کو محمد وقاص الحق نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرRIL - 3055 چوری ہوگیا تھانہ سبزی منڈی کو محمد اظہر نے بتایا کہ سیکٹر آئی ٹین ون میں میرے گھر سے نقدی اور ایل سی ڈی چوری ہوگئیں تھانہ مارگلہ کو محمد ارسلان نے بتایا کہ سینٹورس مال کی پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل نمبرCHK - 2819 ہنڈا125 چوری ہوگیا تھانہ آئی نائن کو علی وسیم نے بتایا کہ سیکٹر ایچ ایٹ میں بیکن ہائوس سکول کی پارکنگ سے میرا ہنڈا125 موٹر سائیکل نمبرRIV - 893 چوری ہوگیا ۔