نوازشریف جو بوتے ہیں وہ کاٹتے ہیں:پیر پگاڑا
پیرجو گوٹھ (نامہ نگار) نوازشریف جو بوتے ہیں وہ کاٹتے ہیں‘ ادارے اگر اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو تصادم کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا‘ کرپٹ اور استحصالی نظام کے خلاف جدوجہد ناگزیر ہے۔ وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ بدعنوانی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے تو دوسری جانب مہنگائی نے عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے۔ حکمرانوں کی عیاشیوں اور بدعنوانیوں نے ملک کی معیشت تباہ اور برباد کر دیا ہے جس کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل بھرپور تحریک چلا رہی ہے‘ فنکشنل لیگ اقتدار میں آ کر کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو مالکانہ حقوق دینے ساتھ ان کا معیار زندگی بلند کرے گی ۔