’’کرپشن کیس 4000‘‘ کی انکوائری اثر انداز ہونے کا الزام، اسرائیلی وزیراعظم سے پوچھ گچھ ہوسکتی ہے: میڈیا
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو کرپشن کیس ’4000‘ کی تحقیقات پر اثرانداز ہونے کے الزام میں پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق نیتن یاھو پر پولیس کے کام میں رکاٹیں کھڑی کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے سابق مشیر اور وعدہ معاف گواہ نیر حیفٹس نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کوئی بات مخفی نہیں رکھی ہے۔ حیفٹس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وزیراعظم نے پیزک کمپنی کے ڈائریکٹر اور شاول اولفٹیش سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے موبائل فون پیغامات حذف کردیں۔