بھارتی افواج کو 52 ہزار جوانوں کی کمی کا سامنا ہے، حکومت کا اعتراف
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی افواج کو 52 ہزار جوانوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس امر کا انکشاف مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے لوک سبھا میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بری فوج میں 21383، بحریہ میں 16348 اور فضائیہ کو 15010 جوانوں کی آسامیاں خالی ہیں جن پر کوئی بھرتی نہیں ہوا۔ بھارتی وزیر دفاع نہ ملا ستیھا رام نے وقفہ سوالات میں ایوان کو بتایا کہ سیاچن کے علاقے میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران 163بھارتی فوجی موسمی سختیوں اور دیگر حادثات میں ہلاک ہوئے ان میں 6 فوجی افسر تھے۔