ٹڈاپ سکینڈل: یوسف گیلانی کے وکیل کی عدم حاضری‘ ملزموں پر فردجرم موخر
کراچی (آن لائن ) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کے26 مقدمات کی سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل کی مصروفیت کے باعث ملزمان پر فرد جرم 26 مارچ تک موخرکردی۔کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ سکینڈل کے26 مقدمات کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت نہیں آئے جبکہ ان کی جانب سے ان کے جونیئر وکیل نے عدالت کوبتایا کہ فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں ،لٰہذا سماعت ملتوی کی جائے،جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پرملزمان اورانکے وکلاء کوپیشی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان پرفرد جرم 26 مارچ تک موخرکردی۔ واضح رہے کہ ملزمان پرفریٹ سبسڈی کی مدمیں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔