تنظیم اسلامی کی استحکام پاکستان مہم جاری
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام استحکام پاکستان مہم کے سلسلے میں کلمہ چوک بکرا منڈی میں کیمپ لگایا گیا جبکہ مہم کے آ خری روز جمعہ 23 مارچ کو رینج روڈ اور خواجہ کارپوریشن اڈیالہ روڈ پر کیمپ لگائے جائیں گے جن میں بانیان پاکستان علامہ محمد اقبال اور قائداعظم کے فرمودات اور نظریہ پاکستان کے حوالے سے لٹریچر تقسیم کیا جائے گا۔ یہ بات تنظیم اسلامی کینٹ کے امیر رؤف اکبر اور لالہ زار کے امیر عثمان علی نے دفتر نوائے وقت میں آ کر بتائی۔