آغاز اسکول اور چائلڈ ایجوکیشن میں ایم او یو پر دستخط
کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوا ساز کمپنی کی پاکستان یوتھ فورم کے ساتھ ملکر چائلڈ ایجوکیشن کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں قابل تقلید ہیں، فارمیوو کا صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی نمایاں کردار ہے ان خیالات کا اظہارمعروف ڈاکٹر ڈین آف فیکلٹی آف فارمیسی جامعہ کراچی اقبال اظہر اور پرنسپل ڈائو کالج آف فارمیسی ڈاکٹر سنبل شمیم و دیگر نے آغاز اسکول گلشن اقبال میں چائلڈ ایجوکیشن کے سلسلے میں ایم او یو دستخط کے سلسلے میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ دواساز کمپنی کی جانب سے کی جانے والی اس کاوش سے بچوں میں تعلیم کے فروغ کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی۔