افضال یادگار تھلیسمیا فائونڈیشن کیلئے جاپانی حکومت کی 25 لاکھ روپے کی امداد
کراچی(ہیلتھ رپورٹر) جاپانی حکومت کی جانب سے افضال یادگار تھلیسیمیا فائونڈیشن کو خون کے عطیئے کے لئے مخصوص گاڑی اور25,569 امریکی ڈالر پچیس لاکھ سے زائد کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ یہ امداد جاپانی حکومت کے پروگرام گراس روڈ ہیومن سیکیورٹی پراجیکٹ کے تحت مہیا کی گئی ہے خون کے عطیئے کے لئے مخصوص سیکنڈ ہینڈ گاڑی ٹوکیو سے کراچی لائی گئی ہے۔