دشمن کو سبق سکھانے کے لئے تیاری کرنی ہوگی ‘ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) رابطہ فورم انٹرنیشنل کے زیراہتمام کراچی میں ’’بھارت کی بالادست قوت بننے کی کوشش اور اس کے مضمرات‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وائس ایڈمرل ریٹائرڈ سید عارف اللہ حسینی نے کہا کہ دشمن ہمارے خلاف تیاری کررہا ہے، اب جنگیں صرف فوج نہیں لڑتی بلکہ پوری قوم کو لڑنا پڑتا ہے اور یہ کام ہر محاذ پر ادا کرنا ہوگا، ہم نے دشمن کو بہت دھچکا دینا ہے، جب بھی وہ جارحیت کا ارادہ کرتا ہے ہم اس کا جواب دیتے ہیں، ہم نے اقتصادی راہداری کے کام کے دوران اپنے ایک بحری جہاز کو روانہ کیا، ہمیں معلوم تھا دشمن اس کی کھوج میں آئے گا، گشت کے دوران ہمارے جہاز نے بھارتی