حیدرآباد، پولیس سے مقابلے میں ڈاکو نوید پہنور ماراگیا
حیدرآباد( نامہ نگار) حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹائون میں پھلیلی پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک بدنام ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی زندہ یامردہ گرفتاری پرحکومت سندھ کی جانب سے پانچ لاکھ روپے انعام مقرر تھا ۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پھلیلی رانا پرویز اختر نے خفیہ اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ جڑیل شاہ قبرستان نزد آفندی ٹائون میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت نوید پہنور ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔