مظفر آباد: کنٹرول لائن کے قریب جیپ کھائی میں گر گئی‘9 افراد جاں بحق‘6 زخمی
مظفر آباد (صباح نیوز) جہلم ویلی میں کنٹرول لائن کے قریب مسافر جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ۔ مسافر جیپ وادی کھلانہ سے چکوٹھی آ رہی تھی ۔ ڈپٹی کمشنر ہٹیاں کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوئے ۔ مسافرجیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔مقامی ذرائع کے مطابق مسافرجیپ وادی کھلانا سے چکوٹھی آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔