رینجرز کارروائیاں‘ جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ملزم سمیت11 گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) رینجرز نے ڈیفنس میں چھاپہ مارکر جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ملزم اظہر عرف ملا کو گرفتار کرلیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں میں لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت مزید دس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ایمونیشن‘ مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی۔