ایم کیو ایم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
کراچی( وقائع نگار) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلا س آج جمعرات کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے دفتر میں ہوگا- اجلاس میں صوبے میں نئی حلقہ بندیوں ،حکمران جماعت ، پی پی کی جانب سے ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال سمیت دیگر امورپر غور ہوگا۔ ایم کیو ایم کے اندرونی اختلافات پر بھی بات ہوگی۔