سراج الحق نے اعظم سواتی کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے تحریک انصاف کے رہنما محمد اعظم سواتی نے ملاقات کی اور ان سے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کے چنائو میں اپنے لئے حمایت مانگی۔ امیر جماعت اسلامی نے قائد حزب اختلاف کے عہدے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرا دی جس پر پی ٹی آئی رہنما نے سینیٹر سراج الحق کا شکریہ ادا کیا۔