نواز شریف کی مری آمد صدر ممنون بھی بھوربن میں قیام پذیر ہیں
مری (نامہ نگار خصوصی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف جو گزشتہ دو روز سے مری میں قیام پزیر ہیں بدھ کی صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوے جبکہ سہ پہر کو واپس بذریعہ ایکسپریس وے کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی نجی رہائش گا پر پہنچ گئے۔ محمد نواز شریف کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر بھی تھے۔ مختلف مقامات پر سڑک کے کنارے موجود مقامی لوگوں اور سیاحوں نے انگلیوں سے وکٹری کا نشان بناتے ہوے انہیں خوش آمدید کہا جبکہ نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر ان کے جذبات کا جواب دیا ۔ ادھر صدر ممنون حسین کے اہل خانہ بھی مری پہنچے ہیں جو گورنر انیکسی بھوربن میں قیام پزیر ہیں۔