اسحاق ڈار کیخلاف درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسحاق ڈار کے سینٹ الیکشن میں کاغدات نامزدگی کی منظوری کے خلاف نوازش پیرزادہ کی دائر کردہ درخواست پر کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ وکیل سلمان بٹ کی خدمات اسحاق ڈار نے حاصل کی تھیں،سلمان بٹ تعطیل پر ہیں،جس پر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔