’’پاکستا ن میں صدر یا وزیراعظم نہیں‘ قانون چلتا ہے‘ عاشق گوپانگ
اسلام آباد (نا مہ نگار)پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اسلام آ باد ہا ئی کو رٹ کے نما ئندہ کی گرا نٹس کے معا ملہ پر وضا حت دینے کیلئے غیر حا ضر ی پر بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے معا ملہ چیف جسٹس کے نو ٹس میں لا نے کی ہدا یت کر دی ہے۔بد ھ کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس سردار عا شق حسین گو پا نگ کی صدارتمیں منعقد ہوا جس میں وفاقی محتسب، ایوان صدر، اینٹی نارکوٹیکس ڈویژن، ادارہ شماریات،وزارت سیفران،پرائم منسٹر انسپکیشن کمشن، سینٹ سیکرٹریٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی گرانٹس کا معاملہ زیر بحث لایا گیا،تمام ادارو ں کے نما ئندے و ضا حت کیلئے کمیٹی میں پیش ہو ئے تا ہم اسلام آ با د ہائی کورٹ کے نمائندہ نے پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کی جس پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رجسٹرار ہائی کورٹ کو خط لکھ کر معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کردی ،آڈٹ حکام نے بتایاکہ معاملے پر ڈی اے سی بھی نہیں ہوئی ہے،ہم نے ہا ئی کو رٹ کو متعدد مر تبہ آ گا ہ کیا تا ہم کو ئی بھی جواب مو صول نہیں ہوا۔ کمیٹی نے محکمہ خزا نہ کی جا نب سے صدر سیکرٹریٹ کے 15.1ملین کی لیپس ایبل سیو نگ کو نا ن لیپس ایبل قرار دینے کا بھی سخت نو ٹس لیا، کمیٹی کنو ئنیئر عا شق حسین گو پا نگ نے کہا کہ محکمہ خزا نہ نے تمام قوا نین کا علم ہو نے کے با وجود ایسا غلط کام کیو ں کیا، خزا نہ حکام نے بتا یا کہ صدارتی سیکر ٹر یٹ کی در خواست پر ایسا کر نے کی اجازت دی گئی، عا شق حسین گو پا نگ نے کہا کہ پا کستان میں صدر یا وزیر اعظم نہیں بلکہ قا نون چلتا ہے ، ایسے معا ملات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ، محکمہ خزا نہ کے حکام نے تسلیم کیا کہ یہ ایک غلطی تھی، کمیٹی رکن عذرا فضل پیچو ہو نے بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہم ایسے اقدا مات کی مذ مت کر تے ہیں، ایوان صدر کو اس کا علم ہو نا چا ہیئے ، مستقبل میں ایسے اقدا مات سے گر یز کیا جا ئے۔