پاکستان کنٹرول لائن پر بھارت کی خلاف ورزیوں کا معاملہ سکیورٹی کونسل میں اٹھائے: عبدالمجید ملک
میرپور(نمائندہ خصوصی)جموںوکشمیرلبریشن لیگ کے صدروسابق چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس (ر) عبدالمجید ملک نے کہاہے کہ سابق صدر آزادکشمیر کیپٹن جنرل (ر) علی احمدشاہ کرداراورگفتار کاانمول نمونہ تھے اور قائداعظم محمدعلی جناح کے پیروکارتھے۔ ان کے سامنے تحریک آزادی کشمیر کے علاوہ کوئی اور مشن نہیں تھا۔ انھوں نے قرآن وحدیث کی تعلیمات اور قائداعظم کے فرمودات کواپنی زندگی کاحصہ بنایاہواتھا۔ شرافت اوردیانت کے پیکراورمحب وطن تھے۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کی آزادی کاراز اورکامیابی ان کے نظریہ پرعملدرآمد کرکے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ریاست جموںوکشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے اس وحدت کوقائم رہناچاہیے۔ حکومت پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت اورایل اوسی پربھارت کی خلاف ورزیوں کوسکیورٹی کونسل میں اٹھاناچاہیے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے سابق صدرآزادکشمیر غازی ملت کیپٹن جنرل (ر) سید علی احمدشاہ کی سالانہ برسی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کااہتمام سرکاری سطح پرکشمیرلبریشن سیل کے زیراہتمام پریس کلب میں کیاگیاتھا۔تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان نے کی جبکہ برسی کی تقریب سے ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات چوہدری اعجاز رضا، چیئرمین علی احمدشاہ میموریل سوسائٹی سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ، صدرڈسٹرکٹ بار چوہدری عبدالعزیزایڈووکیٹ، مرکزی نائب صدرتحریک اسلامی پاکستان سید محمود حسین کاظمی، مفتی سید نزاکت حسین کاظمی،جموںوکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ہمایوں زمان مرزا،سینئرصحافی سید قمرحیات،سیدقیصر شیرازکاظمی، محمدعظیم،سجادریاض نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس عبدالمجید ملک نے کہاکہ کیپٹن جنرل سید علی احمدشاہ تحریک آزادجموںو کشمیر کے ہیروہیں۔تحریک آزادی کشمیر سے ان کی گہری دلچسپی تھی۔ انھوں نے اپنی حیات کوتحریک کے لیے وقف کرکے ریاست جموںوکشمیر کی آزادی کاپرچم اپنے ہاتھوں میں تھام رکھاتھا۔ سیدعلی احمدشاہ ہمارے قومی ہیروہیں۔ ان کی سوچ وفکر کواپناکرہی تحریک آزادی کشمیر میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔انھوں نے کہاکہ آج مسلمان دنیابھرمیں رسواہورہے ہیںاس کی بنیادی وجہ ہماراکردارہے۔ ہمیںکردار اور گفتار میں اپنے اسلاف کے بتائے ہوئے راستوں پرچلنا ہوگا۔ کیپٹن جنرل (ر) سید علی احمدشاہ کی تاریخ مرتب کرنے کے لیے ان کے خطوط اور تحریک آزادی کشمیرپر لکھے جانے والے نوٹس نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیںجوتحریک آزادی کشمیر کی سمیت کودرست کرنے کے لیے سرمایہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان نے کہاکہ کیپٹن جنرل(ر) سید علی احمدشاہ کے تاریخی واقعات اور کارہائے نمایاں کوتعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے لیے حکومت کوتحریک کی جائے گی جبکہ قومی ہیروز کی تقریبات یونیورسٹی اورکالجوں کی سطح پرمنعقد کرنے کے لیے بھی کارروائی کریں گے۔ انھوںنے کہاکہ سید علی احمدشاہ کی قومی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات چوہدری اعجاز رضانے کہاکہ سید علی احمدشاہ عظیم سیاسی راہنما اور علمی وادبی شخصیت تھے۔ ان کے کارہائے نمایاں کوتعلیمی نصاب میں شامل کیاجائے تاکہ نوجوان نسل اپنے اسلاف کی قربانیوں سے آگاہ ہوسکے۔ انھوں نے کہاکہ جوقومیں اپنے قومی ہیروکوبھول جاتی ہیں ان کامستقبل تابنا ک نہیں ہوسکتا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگرمقررین نے سابق صدرآزادکشمیر کیپٹن جنرل (ر) سید علی احمدشاہ کی برسی کوسرکاری طور پر منانے پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کاشکریہ اداکیا۔انھوںنے سید علی احمدشاہ کی تاریخی اور ملی خدمات پرانھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کی تکمیل کااعادہ کیا۔ قبل ازیں آزادکشمیرکے سابق صدرآزادکشمیر غازی ملت کیپٹن جنرل (ر) سید علی احمدشاہ کے مزارپربرسی کی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ۔دعائیہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان ، ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات چوہدری اعجاز رضا، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن طاہرمحمودمرزا، چیئرمین علی احمدشاہ میموریل سوسائٹی سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ،انجمن امامیہ کے صدرسید ابوطالب کاظمی، انجمن تاجراں کے سہیل شجاع مجاہد،حاجی منظوراحمد، راجہ خالد خان،طاہرملک، مرکزی نائب صدرتحریک اسلامی پاکستان سید محمود حسین کاظمی، مفتی سید نزاکت حسین کاظمی،جموںوکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ہمایوں زمان مرزا،سیدقیصر شیرازکاظمی، محمدعظیم،ملازمین تنظیموں کے چوہدری گلزار، مسعود راٹھور، ملک طارق، ارشدمحمود، لبریشن سیل کے ضمیرحسین نقوی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک بھی موجود تھے۔اس موقع پرمزارشریف پرچادریں اور پھول چڑھائے گئے اور سید علی احمدشاہ کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لیے سید نزاکت حسین کاظمی نے دعاکی۔