محکمہ سوئی گیس واہ سرکل کی موج مستیاں، بِل تقسیم ہی نہیں کیے
باہتر(نامہ نگار)محکمہ سوئی گیس واہ سرکل کی موج مستیاں،موضع جھنگ اور گردونواح میں سوئی گیس کیے بِل تقسیم ہی نہیں کیے ، گذشتہ ماہ باہتر اور گردو نواح میں تقسیم نہ کیے گئے بِلوں کا جُر مانہ بھی صارفین پر ڈال دیا گیا،انچارج واہ سرکل کی یقین دہانی کے باوجود ڈسٹری بیوشن عملے کی ہٹ دھرمی قائم،جی ایم سوئی گیس اسلام آباد سے متعلقہ عملے کا قبلہ درست کرنے کی اپیل۔تفصیلا ت کے مطابق محکمہ سوئی گیس واہ سرکل کے ڈسٹری بیوشن عملے نے علاقہ نلہ میں سوئی گیس کے بِل تقسیم نہ کرنا معمول بنا لیا ہے گذشتہ ماہ باہتر اور اِس سے منسلک دیگر مضافات میں سوئی گیس کے بِل تقسیم نہیں کیے گئے جِس کا احتجاج سامنے آنے پر انچارج واہ سرکل اور بلنگ سیکشن کے انچارج نے مقررہ تاریخ سے زائد آنے والی رقم صارفین پر نہ ڈالنے کی یقین دہانی تو کرائی لیکن یہ معاملہ صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہوا اور صارفین علاقہ کو سینکڑوں روپے جرمانے کی صورت میں اضافی جمع کرانے پڑے بجائے اِس کے کہ انچارج واہ سرکل اور دیگر زمہ دارافسران ڈسٹری بیوشن عملے کا قبلہ درست کرتے جاری ماہ میں جھنگ اورگردو نواح میں سوئی گیس کے بِل تقسیم ہی نہیں کیے گئے جِس سے واہ سرکل کے ڈسٹری بیوشن عملے کی خر مستیاں اور بالخصوص علاقہ نلہ کی عوام پر اُن کی خصوصی شفقت کا بخوبی اندازہ لگا یا جا سکتا ہے صارفین علاقہ نے جی ایم سوئی گیس اسلام آباد سے ڈسٹری بیوشن عملے اور غفلت و لاپرواہی کے مرتکب متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے صارفین سوئی گیس کو ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔