اٹک، ضلع بھر کے تھانوں میں متعدد منشیات اور شراب فروش پا بند سلا سل
اٹک (نا مہ نگار )ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی خصوصی ہدا یت پر ضلع بھر کے تھانوں میں متعدد منشیات فرو ش اور شراب فروش پا بند سلا سل تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خوردایس آئی ملک محمد افضل نے ہمراہ ملازمین دوران گشت مخبر کی اطلاع پر گو ندل منڈی میں کھڑے مشکوک شخص محمد زمان ولد سمیع اللہ ساکن ضلع مر دان سے دوران تلاشی ایک کلو 80گرام چرس بر آمد کر لی ، تھانہ صدر حسن ابدال انچار ج چو کی بر ہان اے ایس آئی صفدر خان نے ہمراہ ملازمین صفدر خان ولد مرزا خان ساکن غر شین جو اپنے مٹی کے بھرے کے باہر شراب فرو خت کر رہا تھا اس کے قبضہ سے دو عدد دیسی شراب کے گیلن اور پا نچ کپیاں خالی بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، اے ایس آئی راشد علی حسنین نے ہمراہ ملازمین دوران گشت چوک چو ہا شاہ غریب کے قریب مشکوک شخص رفاقت علی ولد عبدالخا لق ساکن چو ہا شاہ غریب کے قبضہ سے چار بو تل شراب 1.5لیٹر بر آمد کر لیں ، ایس آئی خلیل احمد نے جنرل ہو لڈ اپ کے دوران جبلاٹی پل کے پاس سے خواجہ عمیر الدین ولد نصیر الدین ساکن واہ کینٹ 4H/445کے قبضہ سے 550گرا م چر س بر آمد کر لی ، تھانہ فتح جنگ اے ایس آئی راجہ طا ہر بشیر نے دو ران گشت ہمرا ہ ملازمین حطار چوک کے قریب مخبر کی اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے قادر سی این جی کے پاس عابد حسین ولد سید اقبال شاہ ساکن مسجد سیداں والی حطار فتح جنگ کے قبضہ سے ایک کلو ایک سو گرام چرس بر آمد کر تے ہوئے پو لیس نے منشیا ت فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ۔